کرائمز

بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے،خواتین سمیت7 افراد زخمی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ہڈیارہ میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے،ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طب امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں بچے کھیلتے ہوئے لڑ پڑے اس دوران بچوں کے اہلخانہ چھڑواتے ہوئے تلخ کلامی پر آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسروں پر ڈنڈے برسانا شروع کر دئیے جس کے نتیجے میں نعمان، رفعیہ، عمران، یاسر محمود، طاہر، رضیہ اور اللہ رکھا زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر تے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button