علاقائی خبریں

اوکاڑہ یں ساتویں زرعی مردم شماری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) پاکستان کی ساتویں زرعی مردم شماری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے زرعی مردم شماری کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر نے گھروں کے دروازوں پر نمبر لگا کر مردم شماری کا آغاز کیا، مردم شماری کے افتتاح کے بعد فیلڈ آپریشن کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا جس کا مقصد شعبہ زراعت میں پالیسی سازی کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے، اس موقع پر اس ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نواز علی، ڈپٹی ڈائریکٹر حضرات محمد اعجاز، ڈپٹی ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ محمد اجمل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن راؤ غلام قادر اور رپورٹنگ آفیسرتسلیم ساجد بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا شعبہ زراعت کی ترقی و ترویج اور غذائی ضروریات کے لیے وطن عزیز کو خود کفیل کرنے کے سلسلہ میں زرعی مردم شماری انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس کے ذریعے زراعت کے شعبہ میں مستقبل کی بہتر حکمت عملی تیار کی جا سکے گی، مردم شماری میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران پر مشتمل ٹیمیں خوش اسلوبی سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے محنت سے کام کریں،#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button