کرائمز

شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

لاہور(آئی این پی )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں اکرام سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں حمید سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں عامر سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں عفان سے1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں شبیر سے 1لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں مطلوب سے 1 لاکھ 30ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ڈیفنس اے اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ باغبانپورہ، نواب ٹاؤن،سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button