خطرناک شوٹر ملزم اعظم عرف پیارا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
لاہور / کوتوالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ,پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،پولیس مقابلہ،دہشتگردی اور ڈولفن کے جوان کو زخمی کرنے میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر ملزم اعظم عرف پیارا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، انسپکٹر اسلام گجر اور انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو برریمانڈجسمانی کو برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی، نامعلوم ملزمان نے اپنے زیر حراست ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم اعظم عرف پیارا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ہلاک ملزم لاہور، شیخوپورہ، میں قتل ،اغواء ، اقدام قتل، دیشت گردی ،ڈکیتی ڈولفن کے جوان کو زخمی کرنے جیسے سنگین جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب(اشتہاری) تھا ،ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا ،یاد رہے ملزم نے کچھ عرصہ پہلے مصری شاہ کے علاقے میں ڈولفن کے جوان کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا ،اور ملزم نےکچھ ماہ قبل مریدکے کے علاقہ میں باپ اور 4 سال بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا، کچھ عرصہ قبل مریدکے کے علاقہ میں شہری کو اغواء کر کے بے دردی سے قتل کر کے لاش ڈرم میں ڈال دی تھی،ملزم نے فائر مار کر اپنے بھائی کی بیوی کو زخمی اور بھائی کے ہم زلف کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا،ملزم انتہائی خطرناک تھا جس کے خوف سے لوگ اس کے خلاف کاروائی کروانے سے ڈرتے تھے ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے،جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا،ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ڈی ایس پی چوہدری دانش آصف رانجھا