کرائمز
گھریلو جھگڑے پر خاوند کا بیوی پر جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد کا خاتون پر تشدد۔
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) گھریلو جھگڑے پر خاوند کا بیوی پر جبکہ خاتون سمیت پانچ افراد کا خاتون پر تشدد۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ رفیق کی رہائشی صغری بی بی اپنی بہو یاسمین کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ ملزمان مجاہد۔ شاہد۔ سمیع اللہ۔ آصف اور سکینہ نے اس کے گھر میں گھس کر یاسمین کو تشدد کا نشانہ بنادیا جبکہ سادہوکے کی کبری کو اس کے خاوند وقاص نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔