کرائمز
کامونکی : پولیس آفسیر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، مقدمہ درج
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) پولیس آفسیر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات،تین مسلح ڈاکو سب انسپکٹر کے گھر سے بارہ تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدرکے علاقہ پاک ٹاؤن میں رہائش پذیر سب انسپکٹر رانا اختر جو کہ پولیس لائن میں تعینات ہیں کی بیوی گھر میں موجودتھی کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح تین افراد گھر میں گھس کر گھر سے بارہ تولے سونا اور تین لاکھ پچاسی ہزارروپے نقدی لوٹ کر فرارہوگئے اسی دوران خاتون نے حبیب ٹاؤ ن میں اپنے بیٹے حذیفہ اخترعلی کو اطلاع کی جو کہ فوری گھر پہنچا تو اس کے سامنے تینوں مسلح افراد لوٹا ہوا مال لے کر فرارہوگئے،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔