علاقائی خبریں

سینئر ایڈوکیٹ حافظ انصر شعیب ہنجرا جمعیت علمائے اسلام کے لیگل ایڈوائزر منتخب

جلالپور بھٹیاں (چوہدری فیصل شبیر آرائیں)سینئر ایڈوکیٹ حافظ انصر شعیب ہنجرا جمعیت علمائے اسلام کے لیگل ایڈوائزر منتخب ، قاری امانت علی نے پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر قاری امانت علی اور جنرل سیکرٹری مفتی اسامہ آمین نے سپریم کورٹ ایڈوکیٹ محترم انصر شعیب ہنجرا سے ملاقات کی اور ضلعی امیر مولانا سعید احمد کی مشاورت سے انہیں ضلع حافظ آباد کا جمعیت اسلام کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا امیر جماعت علمائے اسلام قاری امانت علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انصر شعیب کو لیگل ایڈوائزر منتخب کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا اس موقع پر لیگل ایڈوائزر انصر شعیب ہنجرا نے کہا کہ میرے لئیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے جمعیت علمائے اسلام کا لیگل ایڈوائزر منتخب کیا گیا میں جمعیت علمائے اسلام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا پریس کانفرنس میں علمائے اسلام تحصیل پنڈی بھٹیاں کے جنرل سیکرٹری مفتی اسامہ امین آواز پریس کلب کے بانی عامر شہزاد ڈھڈی اور معروف صحافی امجد علی اور دیگر لوگوں نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button