کرائمز

شکر گڑھ :غیر قانونی تھڑے اور تعمیرات بھاری مشینری سے گرا دی گئیں

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)پنجاب حکومت کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ طارق محمود کی زیر نگرانی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تجاوزات کو مسمار کیا گیا غیر قانونی تھڑے اور تعمیرات بھاری مشینری سے گرا دی گئیں مسمار شدہ سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شکرگڑھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انتظامیہ نے اہم کارروائیاں کیں اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص درمان روڈ ، ریلوے روڈ میں غیر قانونی تجاوزات کو نشانہ بنایا گیا۔ بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تھڑے اور تعمیرات کو زمین بوس کیا گیا۔ انتظامیہ نے مسمار شدہ سامان کو اپنی تحویل میں لے لیا اور واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا ہے شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button