علاقائی خبریں
دنیا نے تعلیم کے بل بوتے پر دوسروں کو ورطہ حیرت میں ڈالا ، محمد خالد
نارووال (ندیم انور)تعلیم سے ترقی ممکن ہے دنیا نے تعلیم کے بل بوتے پر دوسروں کو ورطہ حیرت میں ڈالا ان خیالات کا اظہار گورئمنٹ اسلامیہ ہائر اسکینڈری اسکول کنجروڑ میں تقریب سے خطاب کرتے پرنسپل محمد خالد نے کہا بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں انھیں تعلیم کے ساتھ اچھی ترتیب دینا اور نظم وضبط کیساتھ زندگی گزارنے کے طور طریقے سکھنا اساتذہ کی اولین زمہ داری ہے وائس پرنسپل رانا عباس نے کہا نوجوانوں ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں انھیں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے تاکہ جھوٹ سے چھٹکارا حاصل کیا جائے ایک جھوٹ سو جھوٹ پیدا کرتا ہے جو مشکلات میں اضافے کا سبب بنتا ہے بچوں کو نظام تعلیم کے ساتھ اچھی عادات بھی اپنانی چاہیے جس پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی کو راہ مستقیم میں چلایا جائے