کرائمز

بہترین کارکردگی کے حامل ٹریفک وارڈنز کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا اجرا

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ٹریفک وارڈنز کو ان کی خدمات کے صلے میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات اور ڈرائیونگ سکول میں ان پولیس افسران نے لوگوں کو بہترین سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جن کی حوصلہ افزائی وقت کا تقاضا ہے یہ پولیس افسران عوام کو سہولیات کی فراہمی میں دن رات کوشاں ہیں جن پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا ان میں ٹریفک وارڈنز مہر اخلاق کاشف غفور اور محمد جواد ریجنل پولیس آفس ملتان شامل تھے__

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button