بااثرافرادنے زمیندارکے بھٹہ خشت پرقبضہ کرنے کیلئے دھاوابول دیا
آتشیں اسلحہ سے لیس ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر کے آ،ہنی گیٹ اور دیواریں چھلنی کردیں
گوجرانوالہ (عبدالغفار خاں ) نواحی علاقہ گڈیالہ شرقی کے رہائشی مختارچیمہ نے عرصہ دراز قبل محمد مالک سے زرعی اراضی بشمول بھٹہ خشت خرید کیا جسکا قبضہ بھی لے لیاگیا، مذکورہ اراضی پر اپنی فصل کاشت کرنا شروع کردی بعدازاں محمد مالک نے بدنیتی سے کام لیتے ہوئے گائوں کے رہائشی اقبال اور نواز جوندہ کو بھی ایک اشٹام تحریر کردیا، مقامی عدالت نے تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختار چیمہ کے حق میں فیصلہ جاری کر دیا اسی رنجش پراقبال جوندہ نے مبیہ طور پر اہنے مسلع ساتھیوں کے ہمراہ مختارچیمہ کے گھر دھاوا بول دیا اورشدید فائرنگ کرکے گھر کے دردیوار چھلنی کردیئے فوری طورپر وقوعہ کی نے مقامی پولیس تھانہ سمبڑیال کو کی گی مگر تاحال پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہ کیا ہے متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان نہات بااثر ہیں اور میری کروڑوں کی پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ملزمان اب کیس کی پیروی پرقتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب رپی او گوجرانوالہ دیگرارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ بااثرملزمان کے خلاف موثر کاروای کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔