کرائمز

ایف آئی اے کی جعلی صمد بانڈ بنانیوالی فیکٹری کیخلاف کارروائی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایف آئی اے کی لاہو ر میں جعلی صمدبانڈ اور اس سے ملتے جلتے برانڈ بنانے والی فیکٹری اور اس کے ڈسٹری بیوٹیشن سیٹ اپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا برانڈ کی سالمیت کے تحفظ اور جعلسازی کے خلاف بڑی پیش رفت ہوئی وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے برانڈ گارڈ پاکستان کے قانونی تعاون سے لاہور میں صمد بانڈ بنانے والی جعلی فیکٹری کے خلاف کارروائی کی یہ آپریشن مختلف دو مقامات پر کیا گیا جس کے نتیجے میں جعلی صمد بانڈ بنانے والی فیکٹری کے مالک وسیم مغل او راس کے ڈسٹری بیوٹیشن مینیجر کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ایف آئی اے کی ٹیموں نے ایک وقت میں چھاپوں میں کارروائی کی حکام نے فیکٹری کی عمارت کو سیل کرتے ہوئے جعلی مصنوعات کی بڑی مقدار کو ضبط کرلیا اور تمام ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button