کرائمز
کامونکی: سرکل آفس سمیت چاروں تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد
کامونکی(شاہد انصاری سے ) سٹی پولیس آفیسر کی جانب سے سرکل آفس سمیت چاروں تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔گذشتہ روز سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کامونکی ڈی سی پی آفس،تھانہ سٹی،صدر،ایمن آباد اور واہنڈو میں کھلی کچہری لگاکر شہریوں کے مسائل سُنے اور اس موقع پر اُنہوں نے ڈی ایس پی سرکل اویس گجر اور چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو متاثرین کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔