کرائمز

شجاع آباد: روڈ سیفٹی اور روڈ ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلہ میں بریفنگ سیشن کا انعقاد

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے پنجاب سکاؤٹس اور زکریا سکاؤٹس کو روڈ سیفٹی اور روڈ ٹریفک مینجمنٹ کے سلسلہ میں بریفنگ سیشن کا انعقاد روڈ سیفٹی بریفنگ سیشن ٹریفک ایجوکیشن اینڈ کنٹرول پروگرام ڈویژنل سکاؤٹس آرگنائزر حافظ محمد ذیشان کی زیر نگرانی ڈویژنل سکاوٹ ہیڈ کوارٹر ملتان میں منعقد ہواتفصیلات کے مطابق جس میں سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے علاوہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میاں محمد نواز شریف یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی کے بوائز اور روور سکاؤٹس نے حصہ لیا۔جس سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے افسران محمد ارشد انسپکٹر اور سب انسپکٹر رجب علی نے سکاوٹس کو عملی طور پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی تربیت دی سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ ملتان کے انچارچ انسپکٹر سہیل احمد نے ان سرگرمیوں کے دوران اپنے ہر ممکن تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی بعد ازاں سکاؤٹس نے آرٹس کونسل چوک میں ٹریفک افسران کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا پنجاب بھر میں یہ سکاوٹ سرگرمیاں پنجاب بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر جناب ڈاکٹر احسان بھٹہ اور صوبائی سیکرٹری جناب محمد طارق قریشی کی ہدایت پر خصوصی طور پر منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد سکاؤٹس میں خدمت خلق کا جزبہ پیدا کرنا اور ٹریفک قوانین کی آگاہی و پابندی ہے ڈویژنل سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر ملتان ایسی سرگرمیاں ماہانہ بنیادوں پر منعقد کراتا رہے گا۔ تاکہ ہماری نئی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ خدمت کے جذبہ سے سرشار رہے آخر میں ڈویژنل سکاوٹ آرگنائزر ملتان حافظ محمد ذیشان کی طرف سے تمام سکاؤٹس، لیڈرز اور سٹی ٹریفک پولیس ملتان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button