انجمن خدمت ِ خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کی تقریب حلف برداری اجلاس کا انعقاد
ڈسکہ،(عشرت انصاری)انجمن خدمت ِ خلق رجسٹرڈ ڈسکہ کے نو منتخب عہدیداران برائے سال 2024-26 ء کی تقریب حلف برداری اور ماہانہ (750 واں) اجلاس گزشتہ روز بمقام زچہ بچہ ہسپتال ڈسکہ زیر صدارت میاں سعید احمد صراف منعقد ہوا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ عبد الغفار نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبو ل ؐ کی سعادت انوار احمد سیال نے حاصل کی۔تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی محمد شریف گھمن ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر سیالکوٹ اور عدنان احمد راٹھور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آفس ڈسکہ نے آئندہ دو سال کے لئے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔محمد شریف گھمن نے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خد مت کے لئے بہترین کام کر رہا ہے۔ انھوں نے ادارے کے تمام ریکارڈ کو شفاف قرار دیا اور صفائی کے نظام کی تعریف کی۔جنرل سیکرٹری محمد انور مغل نے گزشتہ ماہانہ اجلاس ماہ نومبر کی کاروائی پیش کی جسکی توثیق کر دی گئی۔فنانس سیکرٹری انوار احمد سیال نے اپنی رپورٹ میں ماہ نومبر کا گوشوارہ پیش کیا۔سیکرٹری نشرو اشاعت سہیل سلمان ٹھروہی نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ ماہانہ کی شائع شدہ خبریں پیش کیں۔شہر ڈسکہ میں امن و امان کے حوالے سے ممبران نے تشویش کا اظہار کیا۔مولانا محمد ایوب خان کی دعائے خیر اور میاں سعید احمد صراف کی تواضع کے بعد اجلاس اپنے احتتام کو پہنچا۔