کرائمز

اشتہاری مجرمان، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

بہاولنگر (سید شہوارحسین) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن، اور آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ کامران اصغر کی ھدایت پر ضلعی پولیس نے جرائم کے خلاف اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم کارروائیاں انجام دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 14 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جو مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ ساتھ پولیس نے منشیات کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں کیں جس میں 8 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان ملزمان سے 1 کلو سے زائد ہیروئن، 1 کلو سے زائد چرس اور 196 لیٹر شراب برآمد کی گئی مزید کارروائیوں میں 4 ملزمان کو نا جائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاول نگر کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے، بہاولنگر پولیس اپنے عزم پر قائم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے گی تا کہ معاشرے کو محفوظ اور پر امن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button