کرائمز

کامونکی : کیمیکل ملے دودھ کی فروخت ،شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) کامونکے شہر اور گردونواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ، جگہ جگہ کیمیکل ملا ناقص دودھ بیچنے والے دھڑلے سے اپنے مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں،جسے سادہ لوح عوام خریدنے پر مجبور ہیں ، کیمیکل ملے دودھ پینے سے خواتین، بچے، بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود محکمہ فوڈ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ،سماجی ، فلاحی تنظیموں اورعوامی حلقوں نے چیچہ وطنی پریس کلب کی وساطت سے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button