نارووال/ پاک فوج کے حق میں شاندار ریلی کا انعقاد
نارووال( حاجی غلام عباس)پاک فوج کے حق میں ریلوے اسٹیشن چوک سے لے کر مرکزی پریس کلب (رجسٹرڈ) کے آفس تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں ضلع بھر کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں شریک افراد نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہمارے وطن کی حفاظت کا مضبوط قلعہ ہے اور ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے اور ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ عوام کو پاک فوج کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے کیونکہ یہ ادارہ ہماری قومی یکجہتی اور دفاع کی ضمانت ہے۔ ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گے