پتوکی :سرائے مغل بجلی چوروں کے خلاف لیسکو ٹیموں کا گرینڈ آپریشن
پتوکی( صائمہ اشرف ) پتوکی کے نواحی علاقے سرائے مغل بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، لیسکو، رینجر زاور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ،*لیسکو پھولنگر ڈویژن ، قصور کا رینجرز اور پنجاب پولیس کے ہمراہ ، بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن—*ایس ای قصور لیسکو , ڈپٹی منیجر آپریشن پھول نگر ڈویژن ,ایس ڈی او سراۓ مغل سب ڈویژن ، انجینئر جنید علی اور لائن سپرنٹنڈنٹ نوید حسین ، چوہدری محمد اختر ، محمد جاوید ایل ایس ، نے رینجرز ، پنجاب پولیس اور لیسکو کی ٹیم کے ہمراہ ، بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف ایک منظم اور کامیاب گرینڈ آپریشن کیا گیا ، اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔جس میں سراۓ مغل اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے گۓ ، جس میں ٹیوب ویل نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اتار لۓ ، ٹیوب ویل مالکان کی گھریلو بجلی بھی منقطع کر دی گئی ، ڈیڈ ، ڈیفالٹر سائٹس کے میٹرز اتارے گئے اور متعدد کاروائیاں کی گیئں.ُٓٓٓآپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ایس ای قصور لیسکو کا کہنا ھے کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، ایس ای قصور لیسکو اور بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک انسداد بجلی چوری مہم جاری رہے گی ۔