علاقائی خبریں

سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاوں گا ، غلام مصطفی ملک

گڑھاموڑ( کرائم رپورٹر محمدرشیدبھٹی) محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب۔ رانا ریاض سرور مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس۔ نزاکت علی چوہان نائب صدر پنجاب پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ۔ مہر اعظم کلاسرا سیکرٹری شوشل میڈیا پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب ۔ الطاف حسین بھٹی سیکرٹری انفارمیشن لیبر ونگ پنجاب ۔ جمیل احمد سیہو ضلعی صدر مسلم لیگ لیبر ونگ ڈسٹرکٹ وہاڑی ۔ ڈاکٹر غلام مصطفی تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ تحصیل وہاڑی ۔ ملک عبدالرحیم کھوکھر ۔ محمد ناصر امین سینئر نائب صدر لیبر ونگ ضلع وہاڑی نے غلام مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ کو وزارت اورسیز پاکستانیز ۔وزارت مزہبی امور کے فوکل پرسن مقرر ہونے پر مبارک باد دی اور اور قائدین کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا :پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردیں گیں،تفصیلات کے مطابق غلام مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے ، غلام مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔غلام مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے ۔ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ،اس حوالے سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملےگی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی ۔چودھری سالک حسین نے کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں،ملکی ترقی،عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر غلام مصطفیٰ ملک نے اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کوشش ہو گی چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاوں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button