پریس کلب مانگا مظلوم اور غریب عوام کیلئے امید کی کرن ہے ، حاجی غفور علی بھٹی
مانگا منڈی (فیصل عابد بھٹی ) پریس کلب مانگا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ۔نئے سال 2025 کیلئے پریس مانگا کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر آصف رشید کیساتھ چوہدری ذوالفقار گجر ، نعیم خان مئیو ، پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید شیخ ، چوہدری سہیل جٹ ، کلاتھ مرچنٹ یونین کے صدر عمران اسلم، جنرل سیکرٹری فہد مشتاق ، عرفان اشرف ، حاجی محمد عمران ، محمد احمد نورانی اور آل پاکستان ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر غفور علی بھٹی مسلم لیگ ن کے رہنما اسلم رحمانی نے پریس کلب مانگا کے سرپرست رانا اشفاق احمد، چئیرمین میاں عامر جاوا ، صدر عطاء ﷲ بھٹی ، جنرل سیکرٹری سید ناظم رضا ، ڈپٹی سیکرٹری نشریات کاشف یوسف اور لیگل ایڈوائزر نبیل رفاقت کو مبارکباد پیش کی پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے اس موقع پر حاجی غفور علی بھٹی اور مہمانوں نے کہا کہ پریس کلب مانگا نے ہمیشہ مظلوم اور غریب عوام کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے علاقہ کے مسائل کے حل میں پریس کلب مانگا کے عہدیداروں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے علاقہ کی ترقی میں ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور زرد صحافت کرنے والوں سے دوری رکھی ہے پریس کلب مانگا اس علاقہ کی عوام کیلئے امید کی ایک کرن ہے جو ہمیشہ عوام کی امیدوں پہ پورا اترتا ہے ۔