گوجرانوالہ: یکم فروری 2025ء سے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا
گوجرانوالہ(عبدالغفار )سٹی ٹریفک پولیس نے یکم فروری 2025ء سے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔ خلاف ورزی پر 2000روپے جرمانے کیساتھ موٹر سائیکل تھانے میں بند کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار سینئر ٹریفک وارڈن ظہیر عباس کمانڈو نے معروف سینئر کالم نگار چوہدری عمران علی چیمہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر عباس کمانڈونے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی حفاظت اوّلین ترجیح ہے سوشل میڈیا اور فیلڈ اسٹاف کے ذریعے آگاہی مہم جاری۔قانون کا مقصد جرمانہ نہیں بلکہ شہریوں کی حفاظت ہے سینئر ٹریفک وارڈن نے شہریوں سے قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال زندگی بچانے کے لیے ضروری ہے محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔ہیلمٹ پہنا صرف قانون کی پاسداری نہیں بلکہ اپنی زندگی کی حفاظت بھی ہے۔ حادثات کے دوران ہیلمٹ سنگین چوٹوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ اس لئے، ہر بار موٹر سائیکل یا بائیک چلائیں تو ہیلمٹ ضرور پہنیں۔ یہ آپ اور آپ کے پیاروں کے لئے نہایت اہم ہے۔اس موقع پر چوہدری عمران علی چیمہ نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال عوام کی زندگی بچانے کے لیے ضروری ہے۔ یہ نہ صرف آپ کے سر کو چوٹ سے بچاتا ہے بلکہ آپ کے لیے قانونی طور پر بھی ضروری ہے۔ ہمیشہ ہیلمٹ پہن کر ہی سڑک پر نکلیں تاکہ آپ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔ہیلمٹ آپ کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد صرف دکھاوے کے لیے نہیں بلکہ حادثے کی صورت میں آپ کے سر کو سنگین چوٹوں سے بچانا ہے۔