علاقائی خبریں

میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا میونسپل کمیٹی سے اللہ ھو چوک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر ہمراہ چیف آفیسر عمر مختار نے کی۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائے ریلی کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشر نے کہا کہ کشمیری قائدین اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتی اور شہداء کا خون رنگ لائے گا دنیا میں امن و سکون کا راگ الاپنے والا بھارت اپنے گریبان میں ہی جھانکنا بھول گیا مقبوضہ کشمیر میں شرپسند بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے لگی بھارتی مظالم کیخلاف مذمت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہم آج یہاں موجود ہیں اور ریلی کے شرکاء کے جذباتی نعرے اس بات کا مظہر ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان بننے کا خواب پورا ہوگا ریلی میں سوشل ویلفیئر آفیسر اور میونسپل ملازمین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی و کشمیری بہن بھائیوں کی حفاظت اور کشمیر کے مسئلے کے فوری حل کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button