علاقائی خبریں

خواتین کی بڑی تعداد صوابی جلسے میں شرکت کرے گی،عزرا نسیم ملک

خوشاب (رپورٹ ملک شیرافضل ٹوانہ سے) خوشاب سے خواتین کی بڑی تعداد صوابی جلسے میں شرکت کرے گی، صدر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ضلع خوشاب میڈم عزرا نسیم ملک ۔……..پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وومن ونگ ضلع خوشاب کی صدر میڈم عزرا نسیم ملک نے 8 فروری کو ہونے والے صوابی جلسے کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کردیا ہے میڈم عزرا نسیم ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت خواتین کے حقوق کے حوالے سے پُرعزم ہے اور پی ٹی آئی وومن ونگ ضلع خوشاب نے اپنے عزم کے تحت اس ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین تک پارٹی کے پیغامات پہنچائے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب کی خواتین کی بھرپور شرکت اس بات کا غماز ہے کہ پی ٹی آئی خواتین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ انشاءاللہ 8 فروری کو ہونے والا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا جس میں خوشاب کی خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی اور یہ تحریک انصاف کے حق میں ایک نیا سنگ میل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button