کرائمز

پٹرول پمپ مافیا بے لگام،شہری لٹنے لگے ، نوٹس کی اپیل

گیمبر اوکاڑہ کینٹ (متین صمدانی )گیمبر ضلعی انتظامیہ اور مطالقہ محکموں کی نا اہلی کی وجہ سے گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں پٹرول پمپ مافیا بے لگام سونے کے ریٹ میں بکنے والا ڈیزل اور پٹرول کم پیمانے کے ساتھ سیل کرنے لگے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ ۔گیمبر قادرآباد کی عوام کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں بے لگام پٹرول پمپ مافیا کو لگام دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کم پیمانے کے ساتھ ڈیزل اور پٹرول سیل کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے لائسنس کینسل کیے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button