علاقائی خبریں
ملک پاکستان اولیاء اللہ کی دعاؤں اور جدو جہد کا نتیجہ ہے: پیر سید محمد طیب
شیخوپورہ(ڈاکٹر محمد عمران مجددی سے) آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ گلستان سرہند شریف میں ماہانہ محفل ختم خواجگان مجددیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملک پاکستان کے نامور قراء حضرات، نعت خواں اور مذہبی سکالرز نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کی صدارت علامہ مولانا حافظ پیر سید محمد طیب معصوم نقشبندی مجددی سرہندی سجادہ نشین گلستان سرہند شریف اور پیر سید محمد فیضان المجتبیٰ نقشبندی مجددی سرہندی نے کی۔ دوران خطاب پیر سید محمد طیب معصوم مجددی نے کہا کہ ملک پاکستان اولیاء اللہ کی دعاؤں اور جدو جہد کا نتیجہ ہے۔ محفل ختم خواجگان میں متولین و متوسلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کے اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔