اوکاڑہ :کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد۔
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) محکمہ تعلقات عامہ اوکاڑ ہ اور دی ماسٹر بائے سنٹر ایکسی لینس کراٹے کے زیر اہتمام کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریب کا انعقاد۔ ادارہ کے ماسٹرز نعیم اختر اور محمد وسیم طارق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا کشمیر ایک نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر ایجنڈا مکمل نہیں ہو سکتا کشمیر کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم یک زبان ہے ہر پاکستانی کا کشمیر سے جذباتی لگاؤ ہے کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا آزاد ہوگا جس کے لیے مظلوم کشمیری جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو جدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل اتحاد و یگانگت اور ان کی بھائی چارے کاعزم مصمم کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم اہل کشمیر کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گاانہوں نے کہاکہ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ بھارت اب تک مظلوم اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے اور آج تک ہزاروں کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے ہزاروں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گئی ہزاروں نوجوانوں کو تحریک آزادی میں شمولیت کی بنا پر شہید اور جسمانی طور پر مفلوج کر دیا گیا سینکڑوں کشمیری بچے حسرت ویاس کی آواز بنے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا اور ان کی جدوجہد ازادی سے ہمکنار ہوگی بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے جو تاریخی الفاظ کہے تھے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے یہ ایک زندہ حقیقت ہے پاکستان کا ہر شہری اور کشمیر کا ہر فرد جانتا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد ایک نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کے گرد گھومتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں نے کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں نعرے بھی لگائے۔#