علاقائی خبریں

پریس کلب گڑھا موڑ کے مقامی دفتر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

گڑھاموڑ (کرائم رپورٹر)گڑھاموڑ میں بھی اے بی این نیوز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پریس کلب گڑھا موڑ کے مقامی دفتر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تفصیل کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح گڑھاموڑ میں بھی اے بی این نیوز کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پریس کلب گڑھا موڑ کے مقامی دفتر میں سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا اس موقع پر مقررین رشید حیدر گجر میاں محمد اصغر حافظ نذیر احمد رشید احمد بھٹی جام ریاض احمد اور دیگر نے کہا کہ روز نامہ اوصاف نے اعلیٰ اوصاف کا علمبردار ہونے کی وجہ سے عوام میں اے بی این نیوز کو متعارف کروایا جو 2 سال کے قلیل عرصے میں پاکستان اور پوری دنیا میں خبر نامے کا بہت بڑا چینل بن گیا ہے جس کی مبارک باد کا کریڈٹ مہتاب خان اور محسن بلال کو جاتا ہے کیونکہ اے بی این نیوز نے 2 سال کے قلیل عرصہ میں عوام سے بہت بڑی پذیرائی حاصل کی یے کیونکہ اے بی این نیوز ہے قوم کی سوچ اے بی این نیوز کی دوسری سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب کے اختتام پر اے بی این نیوز کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کی دعا بھی کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفور نعیم احمد مہر رمضان سیال رانا اکرام شاہد رانا زبیر احمد ملک لیاقت علی ڈاکٹر راشد منصور حاجی شوکت عبدلخالق بھٹی غلام مصطفیٰ بٹ اور دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button