کرائمز

گوجرانوالہ: شراب کے نشہ میں دھت غنڈہ عناصر کی دکان پرشدید فائرنگ

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار ) شراب کے نشہ میں دھت غنڈہ عناصر کی دکان پرشدید فائرنگ،تفصیل کے مطابق تھانہ واھنڈو کے علاقہ دھینسرپائیں میں شاہ بہرام نے کریانہ کی دکان بنارکھی ہے گذشتہ روز دکان پرگلفام سکنہ تھپنالہ یا اور سودا سلف لیکر پیسے اداکیے بغیر جانے لگاتوشاہ بہرام نے منع کیا جس پرملزم راناگلفام اپنے گائوں گیا اور بیس کے قریب مسلح افرادکے ہمراہ دکان پردھاوابول دیا، ملزمان نے فائرنگ کرکے دکان کا گیٹ اور دیواریں چھلنی کردیں دکاندار شاہ بہرام نے بمشکل اپنی جان بچای وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ واھنڈو نے مقدمہ درج کرلیا، اہل علاقہ نیاس غنڈہ گردی پر شدیداحتجاج کرتے ہوے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ان کیخلاف گائوں میں کوئی بھی شخص گواہی دینے سے ڈرتا ہے اوراب مقدمہ کی پیروی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سی پی او گوجرانوالہ دیگرارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کوفوری گرفتارکرکے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button