کرائمز

پنڈی گھیب: محکمہ صحت کی غفلت، ویکسین کے بغیر کارڈ جاری ہونے لگے

اٹک/پنڈی گھیب (ملک یاسر مقصود ) پنڈی گھیب میں محکمہ صحت کے ڈی ڈی ایچ او عملے کی غفلت اور مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جہاں شہریوں کو ویکسین لگائے بغیر ہی ویکسینیشن کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ یہ غیر قانونی عمل نہ صرف عوام کی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے بلکہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا بھی واضح ثبوت ہے۔ذرائع کے مطابق بعض اہلکار شہریوں سے مبینہ طور پر رشوت لے کر ویکسینیشن کارڈ جاری کر رہے ہیں، جس سے ویکسینیشن سسٹم کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس غفلت کے نتیجے میں وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے، جو عوامی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button