علاقائی خبریں

اوکاڑہ:لیڈی ڈاکٹرز ، نرسز کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

اوکاڑہ(وحید انصاری) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام خواتین کے حقوق /ہراسمنٹ قوانین اور قانونی تحفظ سے آگاہی کے لیے لیڈی ڈاکٹرز ، نرسز کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سٹی میں ہوا۔ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین /سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے بطور مہمان خاص شرکت کی اور خطاب کیا،میزبان ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کلینکل ڈاکٹر نورین کنول نے کہا کہ سیشن کا مقصد خواتین کو کام کی جگہ پر اپنے حقوق اور قانونی تحفظ پر آگاہی فراہم کرناہے ،مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنے کی جگہ پرخواتین کو ہراساں کرنا ایکٹ کے تحت ایک قانونی جرم ہے ، محفوظ اور پیشہ ورانہ کام کے ماحول کے لئے ہراسمنٹ ایکٹ کی معلومات ضروری ہیں ،پاکستان میں کام کی جگہ پر نہ صرف خواتین بلکہ مرد اور خواجہ سرا بھی ہراساں کیے جاسکتے ہیں،پاکستانی خواتین خدادا صلاحیتوں کی مالک ہیں اور زندگی کے ہر شعبے،قومی تعمیر و ترقی اورخوشحالی کے عمل میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں،تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے مطابق عورت جنسی ہراسگی، تشدد اور استحصال کی صورت میں مرتکب مرد کے خلاف قانونی چاری جوئی کا پورا حق رکھتی ہے،گزشتہ چند سالوں سے خواتین کے ساتھ تشدد، زیادتی اور ہراسانی کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،خواتین پرمعنی خیز فحش جملے کسنا، گھورنا ،آوازیں نکالنا جس سے خاتون ہراسگی یا خوف کا شکارہو، کی سزا آئین پاکستان کے مطابق تین سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہے۔سوال وجواب کے سیشن میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر رفعت زاہد ، ڈاکٹر بابرہ شوکت ،وومن میڈیکل آفیسرز ، ہیڈ نرس اُم حمیرا، فاخرہ جبین ،صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن صاعقہ عرفان ، اسٹاف اورنرسزنے گفتگو کی ، اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر شکیل انجم رامے ، صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر معاویہ حسنین ملک بھی موجود تھے ٭#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button