علاقائی خبریں
خدمت خلق ہی ہمارا نصب العین ھے ، احسن افضل کھوکھر
رائیونڈ (عمران کلیا سے)نور ائی ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کہ افتتاع کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق : گزشتہ روز نور ائی ہسپتال کے زیر اہتمام ڈیرہ راؤ مبارک علی پر فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاع ملک احسن افضل کھوکھر نے کیا،ان کا کہنا تھا کہ نور ائی ہسپتال کی اس کاوش کو سراہتا ہوں ایسی بہترین خدمت معاشرے کے ہر فرد کو کرنی چاہیے کیمپ میں تقریبا چار سو سے زائد مریضوں کا انکھوں کا معائنہ اور علاج معالجہ کیا گیا موقع پر ادویات اور عینکیں فراہم کی گئیں اور سفید موتیا کے اپریشن کیے گئے اہل علاقہ نے نور ائی کیئر کے اس اقدام کو خوب سراہا اور غریب مریضوں نے خوب دعائیں دیں،