عارف والا:بلدیہ کی دوکانوں کی نیلامی کا معاملہ تاجر برادری سراپا احتجاج
عارف والا(ملک ندیم اختر ) بلدیہ کی دوکانوں کی نیلامی کا معاملہ تاجر برادری سراپا احتجاج انجمن تاجران کے عہدیداران کا کفن پہن کر جناح چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا تاجر برادری کی جانب سے بلدیہ کی دوکانوں کی نیلامی کے بائیکاٹ کا اعلان اس موقع پر انجمن تاجران کے مرکزی راہنما محمد حسین حسینی زاہد اقبال کھوکھر شیخ ساجد محمود چوہدری عمران امرتسری اور دیگر رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود ہےاراکین اسمبلی ایم این اے رانا ارادت شریف اور ایم پی اے ڈاکٹر فرخ جاوید کے نمائندہ مسلم لیگی راہنما سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی زیدی اور چوہدری محمد فاروق بھی دھرنا میں شامل دوکانوں کی نیلامی کے خلاف تاجروں کی بڑی تعداد نے جناح چوک میں دھرنا دے رکھا ہےتاجر برادری نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دیگر شہروں کی طرح عارف والا کی سرکاری دوکانوں کے کرایہ جات میں مناسب اضافہ کیا جائےتاجر برادری پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے، وہ کرایہ جات میں بے تحاشہ اضافہ کو تسلیم نہیں کرتے، تاجر راہنماؤں کا اعلان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اس معاملہ کا فوری نوٹس لے اراکین اسمبلی بھی ہماری آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا