دو مختلف مقدمات میں ملزمان کو شواہد ناکافی ہونے کی بنا پہ بری کر دیا گیا
عارف والا(ملک ندیم اختر ) دو مختلف مقدمات میں ملزمان کو شواہد ناکافی ہونے کی بنا پہ بری کر دیا گیا پولیس تھانہ رنگ شاہ نے دونوں کیسیز میں ملزمان پہ منشیات کے مقدمات درج کر رکھے تھےپہلے کیس میں پولیس تھانہ رنگ شاہ کی طرف سے عمران حسین ولد بوٹا جٹ سکنہ 51ای بی کو 1750گرام منشیات کے کیس میں بعدالت ایڈیشنل سیشن جج شفیق احمد کلیا کی عدالت سے بری کردیاگیادوسرے کیس میں بعدالت ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان وڑائچ کی عدالت سے محمد اکرم ولد سلطان کو 1400گرام منشیات کے کیس سے شواہد ناکافی ہونے کی بنا پہ بری کر دیا گیادونوں مقدمات میں ملزمان کی طرف سے کیسسز کی پیروی معروف قانون دان خان امیتاز علی خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی جہنوں نے اپنے مدلل دلائل کی روشنی میں دونوں ملزمان کو بری کروایا بری ہونے والے ملزمان کی طرف سے خان امتیاز علی خان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا