لاہور پولیس ان ایکشن ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون
اکبری گیٹ پولیس کا پتنگیں تیار کرنے والے گودام پر چھاپہ ، 100 سے زائد تیار پتنگیں اور خام مال برآمد
۷نشتر کالونی ، مانگامنڈی اور چوکی گلدشت ٹائون سے 9منشیات فروش گرفتار، 12کلو سے زائد چرس اور 400گرام آئس برآمد ق*شاہد رہ پولیس کی کارروائی، اسلحہ کے زور پر شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار پ*10سالہ بچے سے بد فعلی کا مرتکب ملزم فیصل ٹائون پولیس کی زیر حراست
لاہور (عثمان چیمہ سے)لاہور پولیس صوبائی دارلحکومت میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ پولیس نے پتنگیں تیار کرنے والے گودام پر چھاپے کے دوران آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان کے قبضہ سے 100 سے زائد تیار پتنگیں 11 کیمیکل ڈور کی چرخیاں ،300 گڈی پیپر اور بانسی تیلے برآمدکیے گئے گرفتار ملزمان میں ارشد اور عمر نواز شامل ہیں۔ ملزمان نے خفیہ گودام بنا رکھا تھا جہاں پتنگ بازی کا سامان تیار کیا جاتا تھا۔ملزمان پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کر کے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔مانگا منڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گرفتار ملزم ملک نوید کے قبضہ سے 1340 گرام چرس برآمد کی گئی۔ریکارڈ یافتہ ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔گلدشت ٹاؤن کے علاقے سے دوران پٹرولنگ بدنام زمانہ منشیات فروش اسد منشیات کی سپلائی دیتا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس کی گئی۔نشتر کالونی پولیس نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں 7 منشیات فروش، 2 اشتہاری اور 3 ون ویلرز شامل ہیں۔ منشیات فروشوں میں ماجد مسیح، وقار، ساجد، اللہ دتہ، امان اللہ، شہروز اور سنی جاوید کے قبضہ سے مجموعی طور پر 9 کلو 500 گرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کی گئی۔اشتہاری مجرمان اسلم اور کاشف ناجائز اسلحہ، بوگس چیک سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ون ویلرز میں مبشر،کاشف اور اسلم شامل ہیں ملزمان فیروز پور روڈ پر گروپ کی صورت میں ون ویلنگ کر رہے تھے ۔شاہدرہ پولیس نے اسلحہ کے زور پر شہری پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم ذیشان نے تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس ایس پی شاہدرہ نے فوری ٹیم ریکارڈ یافتہ ملزم ذیشان عرف گپو اقدام قتل،ڈکیتی اور دہشت گردی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ملزم علاقہ میں بدمعاشی کلچر کو فروغ اور معصوم شہریوں میں راعب دبدبا بنانا چاہتا تھا۔فیصل ٹاؤن پولیس نے ون فائیو کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10سالہ بچے سے بد فعلی کے مرتکب ملزم کو کوٹھا پنڈ سے گرفتار کر لیا ۔دس سالہ علی کو ملزم عبدالرحمان نے چند روز قبل بھی بد فعلی کا نشانہ بنایا تھا ۔گزشتہ شام کو دوبارہ بدفعلی کی کوشش کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈولفن سکواڈ نے دوران کارروائی گوالمنڈی کے علاقے سے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ڈولفن سکواڈ نے سٹا پ اینڈ سرچ کے دوران ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے دیال روڈ پر چیک کیا۔ملزم آتش بازی کاسامان اسپیشل بیگ میں چھپا کر لے جا رہا تھا