سیالکوٹ :شاہد کاہلوں کی کارروائی ،بدنام زمانہ ڈکیت گینگ گرفتار
سیالکوٹ (مرزا امیر علی بیگ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ کی سربراہی میں کرائم فائٹر دبنگ پولیس آفیسر سب انسپکٹر شاہد کاہلوں کی بڑی کاروائی۔ بدنامے زمانہ ڈکیت گینگ سرگناہ سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 6 ملزمان گرفتار۔ کاروائی کے دوران ملزمان سے 10 لاکھ نقدی، 30 عدد موٹر سائیکل، 5 عدد پسٹل بمع گولیاں سمیت موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس بڑی تعداد میں برآمد۔ اس موقع پر سب انسپکٹر شاہد کاہلوں کا کہنا تھا۔ کہ میں اور میری ٹیم ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد ،ڈی ایس پی طارق ڈھڈی اور ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ ملک توقیر کی سربراہی میں اس کیس کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ اور جلد ہی دیگر ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ اور ان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔