انٹرنیشنل

دیکھتے ہی دیکھتے دوپاکستانی طلبا ءچین میں ہیرو بن گئے

بیجنگ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )میڈیکل کے فائنل ایئر کے پاکستانی طلبا ءنے چینی بزرگ کی جان بچالی۔ چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی طلباء اس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے سٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔

میڈیکل کے طلبا ءہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔زمین پر نیم بے ہوش پڑے شخص کی نبض معمول سے کم رفتار میں چل رہی تھی، دل کی دھڑکن بے ترتیب تھی اور سانس بھی اکھڑ رہی تھی۔

میڈیکل کالج کے فائنل ایئر کے طلباء ہونے کی حیثیت سے وہ دونوں یہ جان چکے تھے کہ یہ علامات دل کے دورے کی ہیں۔اس لیے انھوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر’کارڈیو پلمونری ری سسٹیکیشن‘ یعنی سی پی آر کرنے کا فیصلہ کیا۔یوسف نے اپنے دونوں ہاتھ متاثرہ شخص کی چھاتی پر رکھ کر سی پی آر کرنا شروع کیا جبکہ رفیق نے وقفے وقفے سے منہ کے ذریعے سانس دی۔یہ عمل مسلسل دہرائے جانے کے چند ہی لمحوں میں متاثرہ شخص کی سانس بحال ہونا شروع ہو گئی اور یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا۔

بی بی سی کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے دونوں طلبا ءچین میں ہیرو بن گئے اور چینی میڈیا نے ان کا انٹرویو بھی کیا۔پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں بھی پاکستانی طلباء یوسف خان اور رفیق اللہ کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button