پاکستان

جنید اکبر کے 2 عہدوں پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات

پشاور(کرائمز پوائنٹ‌ڈاٹ‌کام )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں، پارٹی کے صوابی گروپ اور یوتھ گروپ نے جنید اکبر کو بطور صوبائی صدر اب تک قبول نہیں کیا۔ جنید اکبر کا بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) عہدہ بھی پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کو کھٹکنے لگا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے جنید اکبر کی کارکردگی پر گہری نظر رکھ لی ہے اور کسی بھی کمزوری کی صورت میں مخالف دھڑے متحرک ہونے کو تیار ہیں۔ پارٹی کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبرز کو بھی جنید اکبر کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام دھڑوں نے صرف بانی تحریک انصاف کے فیصلے کی وجہ سے جنید اکبر کو قبول کیا ہے۔قبل ازیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے واحد امیدوار تھے تاہم بانی تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد جنید اکبر کو اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا، جس کے بعد حکومت نے انہیں نوٹیفائی کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button