علاقائی خبریں

اکرم قلندری کونعتیہ کتاب توصیف پیمبر پر خالد بزمی ایوررڈ سے نوازا گیا

لاہور (محمد زاہد صدیقی سے )ممتاز نعت گو شاعر محمد اکرم قلندری کونعتیہ کتاب توصیف پیمبر پر خالد بزمی ایوررڈ دیا گیا۔ایوارڈز تقریب کا شاندار اہتمام صاحبزادی عافیہ بزمی نے کیا۔ پریس فار پیس پبلیکیشن کے پلیٹ فارم سے قادرالکلام شاعر۔ادیب اور مزہبی سکالر پروفیسر خالد بزمی (مرحوم) کی یاد میں ان کی بڑی صاحبزادی عافیہ بزمی نے نعت ایوارڈز برائے نعتیہ شاعری 2024 منعقد کیا۔اس سلسلے میں ان کی ٹیم نے بڑی تحقیق کے ذریعے 2024 میں شائع ہونے والی 6 نعتیہ کتب نور مدحت (خورشید نواز لائق بخاری)۔شفاعت (محمد ضیغم مغیرہ)۔صبح نعت (سید حبدار قائم)۔توصیف پیمبر(محمد اکرم قلندری)۔پھولوں کا بانکپن (عبدالمجید چٹھہ)اور خوشبوئے ختم المرسلین (مشرف حسین انجم)کو خالد بزمی ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔اس خوبصورت تقریب کا اہتمام ایکسپو سینٹر کے کانفرنس روم میں کیا گیا۔تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد محترمہ تسنیم جعفری اور شاعر اشفاق احمد خان نے پروفیسر خالد بزمی کی ادبی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی اور ایوارڈ کے اجرا پر عافیہ بزمی کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ممتاز نعت خوان اور نعت گو شاعر محمد اکرم قلندری کو ان کی نعتیہ کتاب توصیف پیمبر پر محترمہ عافیہ بزمی نے خالد بزمی ایوارڈ پیش کیا۔تقریب کے اخر میں عافیہ بزمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔انھوں نے پریس فار پیس پبلیکیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو اتنا اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button