علاقائی خبریں

جماعت اسلامی بھائی پھیرو سے قافلے ملین مارچ میں شرکت کے لیے روزانہ

پھول نگر (خالد افتخار مغل)۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو سے قافلے فلسطین پر اسرائیل کی تازہ دہشت گردی کے خلاف جماعت اسلامی کے لاہور ملین مارچ میں شرکت کیلیے روانہ۔ مزہبی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے خطبات جمعہ اور جلسوں میں قبلہ اول کے بارے اسرائیلی مظالم کے خلاف قراردادیں پاس۔امریکہ دنیائے اسلام کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے،مسلمان متحد ہوکر اسرائیل کے مظالم کو روکیں۔جماعت اسلامی کے رہنماوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین پر اسرائیل کی تازہ دہشت گردی کے خلاف لاہور مسجد شہدا میں ہونے والے ملین مارچ کیلیے قافلے امیر جماعت اسلامی ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگرکی قیادت میں روانہ ہو گئے۔شرکا نے ہاتھوں میں اسرائیل اور امریکہ کی فلسطینی مسلمانوں پر تازہ دہشت گردی کے خلاف مزمتی نعرے لکھے ہو ئے تھے اور شرکا اسرائیل مردہ باد،امریکہ مردہ باد اور غزہ مجاہدین زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے جماعت اسلامی کے رہنماوں سردار نور احمد ڈوگر اور احمد جمال ایڈووکیٹ نے کہا آج بھائی پھیرو سمیت ضلع قصور بھر سے ہزاروں افراد لاہور مسجد شہدا پر ہونے والے غزہ ملین مارچ میں شریک ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ روز پھر نہتے فلسطینیوں پر روزہ کے وقت بمباری کرکے سینکڑوں افراد کو شہید کر دیا۔اس بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں جمعہ کے دن یوم فلسطین منانے اور احتجاج کرنے کی کال دی ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے کہا کہ امید ہے کہ قبلہ اول سے محبت کرنے والے مسلمان ملک بھر میں ان مظاہروں میں جوق در جوق شریک ہونگے۔ان رہنماوں نے اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انہیں شہید اور ذخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ ظالم اور غاصب اسرائیل کی حمایت کرکے مسلمانان عالم کی غیرت کو للکار رہا ہے۔اسرائیل اور امریکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔امریکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہا ہے ان رہنماؤں نے حکمرانوں اور تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مکاتب فکر کے علما اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے متحد ہو جائیں۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں،کشمیریوں اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی عملی مدد کرکے اپنے آپ کو ریاست مدینہ کے صحیح پیروکار ثابت کریں اور اسرائیل کے ظلم روکنے کیلیے عملی اقدامات کریں۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دل بیت المقدس کی حفاظت کیلیے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کی خواہشات کے مطابق متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے عملی اقدامات کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button