احمد پور سیال :سپیرئیر کالج کی جانب سے گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام
احمد پور سیال (مسٹر غلام شبیر سے ) سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ کی انتظامیہ کی طرف سے جھنگ کے معروف ایجوکیشنل اداروں کے سربراہان اور کالج فیکلٹی و سول سوسائٹی کے افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تفصیلات کے مطابق سپیرئیر کالج جھنگ کے ڈائریکٹرز چوہدری محمد اسامہ طاہر ایڈووکیٹ،پروفیسر ظہیرالحق اسد،،مسز ماحین اسامہ اور پرنسپل سپیرئیر کالج پروفیسر رحمان کی طرف سے جھنگ کے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان جن میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آ ف کامرس سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کے پرنسپل مہر اشفاق احمد یرل، پرنسپل غزالی ایلمینری سکول حافظ محمد رفیق،پرویز (رومی سکول سسٹم),شیخ ظفر اقبال (فیمس سکول),عرفان علی (کیمرون سکول),مبشر خان (القیوم سکول),لیاقت بھٹی(شاز سکول),محسن گھلو(انسپائر سکول),میڈم فردوس پرنسپل گورنمنٹ گرلز سکول جھنگ صدر، چوہدری سیف جنرل منیجر بھون شوگر ملز ،چوہدری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ وحید احمد ملک ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آ ف جرنلسٹس جھنگ محمد یوسف رضا بھٹی،،شاہد اعوان ایڈمنسٹریٹر سپیرئیر کالج و کالج ھذا کی فیکلٹی ،شہر بھر کی کاروباری شخصیات سمیت سٹاف اور سول سوسائٹی اور ہر مکتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت ہے پرنسپل پروفیسر رحمان اور شاہد اعوان نے مہمانوں کا استقبال کیا افطار ڈنر پارٹی کا آ غاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا شرکاء افطار ڈنرز سے ڈائریکٹر پروفیسر ظہیر الحق اسد نے سپیرئیر کالج کی ڈائریکٹر شپ کی تبدیلی اور نئے انتظامیہ کے ویثزن کے متعلق بتایا اور کہا کہ سپیرئیر کالج گوجرہ روڑ جھنگ کی نئی انتظامیہ اب نئے عزم کے ساتھ بہتر سے بہترین کی طرف گامزن ہے ،سپیرئر کالج میں معیاری تعلیم کے ساتھ اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ،سپیرئر کالج اب نئے سیشن کیلئے داخلے جاری ہیں اپنے بچوں کو اس کے ساتھ سیکھنے کا بہترین تجربہ دیں اعلی تعلیم یافتہ اور تجربی کار فیکلٹی ،انٹرایکٹو اور جدید سیکھنے کی تکنیک ،محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول ،ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں اور سستی فیس کا ڈھانچہ،پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ کی سہولت ،محدود نشتیں دستیاب ہیں ،ابھی اندراج کروائیں اور اپنے بچوں کو کمال کے ساتھ چمکنے دیں افظار ڈنرز کے اختتام ادارہ اور ملکی سلامتی کیلئے چوہدری سیف جنرل منیجر بھون شوگر ملز سرگودھا روڑ نے خصوصی دعا کروائی اور ڈائریکٹر چوہدری محمد اسامہ طاہر ایڈووکیٹ و سپیرئیر کالج انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا