پولیس کے بلیک میلنگ کے روئیے کونکیل ڈالی جائے:انجمن تاجران
ماموں کانجن (زاہد مانگٹ ) ماموں کانجن،پولیس گردی،موبائل بازار کے تاجروں نے پولیس حراست سےپکڑے گئے بے گناہ دوکانداروں کو چھڑوالیا،آئے روز موبائل شاپز کے دوکانداروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے رشوت لیکر چھوڑا جاتا ہے ،دوکاندار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو پولیس وینوں میں درجنوں پولیس اہلکاروں نے موبائل بازار ماموں کانجن اور بنگلہ چوک سے دوکانداروں کو حراست لے لیا موبائل بازار کے دوکانداروں کےصدر رانا جہانزیب اور نائب صدر رضوان ملک کی قیادت میں تمام دوکانیں فوری بند کردی گئی اور پولیس وینوں کو روک لیاگیا موبائل یونین کے عہدیداروں کی جانب سے پولیس پارٹی سے پکڑے گئے دوکانداروں کے بارے میں ثبوت مانگنے پر پولیس لاجواب ہوگئی اور یہ کہنے لگی کہ ان افراد نے جعل سازوں کیساتھ مل کر اکاؤنٹوں میں سےرقم نکلوا کردی ہے پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کاثبوت نہ پیش کرنے پرپکڑے گئے افراد کو پولیس حراست سے چھڑوا لیا گیا پولیس اہلکار خود کو سی آئی اے لاہور پولیس سے تعلق ظاہر کر رہے تھے آئے روز مختلف تھانوں کی پولیس ماموں کانجن موبائل مارکیٹ سے دوکانداروں کواٹھا کر لے جاتے تھے اور بھاری مبینہ رشوت لیکر چھوڑا جاتا ہے دوکانداروں کا کہنا تھا ایسی پولیس گردی کی کاروائیاں نظام انصاف پر بد نما دھبہ ہے دوکانداروں نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پولیس گردی کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے کہ پولیس کے بلیک میلنگ کے روئیے کونکیل ڈالی جائے