علاقائی خبریں

جنگلات موسم کی شدت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں :محمد شہباز

گیمبر اوکاڑہ چھاونی (متین صمدانی )جنگلات نہ صرف آلودگی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ پانی کے ذخائر میں اضافہ، زمین کی زرخیزی اور موسم کی شدت کو متوازن رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ( محمد شہباز اوورسیر محکمہ انہار ساہیوال) تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کی طرف سے فائیو ایل نہر پر شجرکاری مہم کا اغاز کر دیا گیا اس موقع پر ایس ڈی او محکمہ انہار انور خان لاشاری اور اوورسیر محمد شہباز کا کہنا تھا کہ درخت زمین کا حسن، ماحول کی بقا اور انسانی صحت کے ضامن ہیں حکومت پنجاب شجرکاری مہم کے ذریعے صوبے بھر میں لاکھوں درخت لگانے کے عزم پر کاربند ہے تاکہ ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ”کلین اینڈ گرین پنجاب” مہم کو ہر سطح پر کامیاب بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا درختوں کی دیکھ بھال کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے شرکاء نے مشترکہ طور پر اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہر شہری کو سال میں کم از کم ایک درخت ضرور لگانا چاہیے تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور سرسبز بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button