کرائمز
SHO سٹی رینالہ ارسلان جوئیہ کی دبنگ کاروائی 11 کلو چرس برآمد
چوچک ( نمائندہ خصوصی ) ASP سید دانیال کی زیرنگرانی SHO سٹی رینالہ ارسلان جوئیہ کی دبنگ کاروائی 11 کلو چرس برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس رینالہ خورد کے SHOرانا ارسلان اعظم جوئیہ نے ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے حکم پر اےایس پی سید دانیال حسن کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عثمان عرف رشید کے قبضہ سے 11 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بنتے ہیں معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی