علاقائی خبریں

رائیونڈ میں جماعت اسلامی کا ماہانہ تربیتی اجتماع کامیابی سے منعقد

رائیونڈ (سید وقار عظیم شاہ) جامع مسجد حکیم عبد الطیف نزد ریلوے اسٹیشن رائیونڈ میں جماعت اسلامی کا ماہانہ تربیتی اجتماع کامیابی سے منعقد- جماعت اسلامی زون 165 کے زیر اہتمام 27 اپریل کو جامع مسجد حکیم عبد الطیف رائیونڈ میں ماہانہ تربیتی اجتماع کامیابی سے منعقد ہوا۔اجتماع کا آغاز صبح 9 بجے ناشتے سے ہوا، میاں جمیل احمد صاحب کی تلاوت اور حماد احمد صدیقی صاحب کی نعت کے بعد 9:30 بجے حافظ کامران رفیع صاحب نے "توحید اور شرک” کے موضوع پر درس قرآن دیا ، جب کہ مطالعہ حدیث میں "دور فتن کی علامات” پر ملک کے معروف ٹرینر اختر عباس صاحب نے تفصیل سے گفتگو فرمائی۔تربیتی لیکچر میں انجینیئر حافظ محمد طلحہ ادریس صاحب نے "دعوت دین کے اسلوب اور طریقہ کار” پر مدلل اور مؤثر انداز میں خطاب کیا گیا۔
شرکاء کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی اور پروگرام کو سراہا۔اختتام پر امیر زون 165 محمد آصف صاحب نے دعا کرائی اور آئندہ تربیتی اجتماعات میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button