انڈرگریجویٹ انٹیگریٹڈ ماڈیولر کریکولم پر پہلی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
نارووال(حاجی غلام عباس )انڈرگریجویٹ انٹیگریٹڈ ماڈیولر کریکولم پر پہلی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور پرنسپل نارروال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی طرف سے پہلی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کی کامیابی پر ڈاکٹر زرین اور گائناکالوجسٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر عظمی ملک کی کاوشوں کو سراہا گیا، کانفرنس میں موجود ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طالب علموں کا کہنا تھا کہ "Beyond the Ideal: Bridging the Gaps in Integrated Medical Curricula” کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان میں انڈرگریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن میں اصلاحات کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے جو آئندہ بھی قائم رہنا چاہیے، کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز طبی تعلیمی ماہرین سمیت پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر میاں شفیق، پروفیسر صائمہ چوہدری ، پروفیسر حُما کیانی، پروفیسر محسن علی چیمہ، پروفیسر نبیلہ شامی، پروفیسر ادریس انور، ڈاکٹر خالد رحیم، ڈاکٹر عائشہ ایوب، ڈاکٹر عبیر انجم، ڈاکٹر عائشہ رفی اور دیگر معزز مقررین نے شرکت کی، پنجاب کے تین میڈیکل کالجز، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ، اور نارروال میڈیکل کالج کے طلبہ و اساتذہ نے بھی کانفرنس میں شرکت کی، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے سوالات اور مثبت فیڈبیک کے ذریعے پینل ڈسکشنز میں بھرپور شرکت نے نشستوں کو مزید نتیجہ خیز بنایا اور مربوط نصاب کی اصلاحات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر چار خصوصی سیشنز منعقد کیے گئے جن میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انٹیگریٹڈ کریکولم کی مؤثر تدریس کے لیے منظم اور تسلسل کے ساتھ جاری رہنے والے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مہارت پر مبنی اور ماڈیولر تدریسی نظام کے لیے درکار انفراسٹرکچر میں موجود کمیوں کو دور کرنے اور سمیولیشن لیبز اور چھوٹے گروپ ڈسکشن اسپیسز کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، کانفرنس میں موجود ڈاکٹرز پروفیسرز کا کہنا تھا کے نصاب میں بہتری کے لیے طلبہ کی رائے کو منظم انداز میں شامل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تدریس کو مزید طلبہ مرکوز اور کلینیکل لحاظ سے موزوں بنا سکیں ، مزید برآں، کانفرنس میں اسیسمنٹ سسٹم کے چیلنجز کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور انٹیگریٹڈ لرننگ آؤٹ کمز کے مطابق نئے انوویٹو اور نتائج پر مبنی اسیسمنٹ ماڈلز متعارف کرانے کی سفارشات پیش کی گئیں ،
دوسرے شہر سے آنے والے میڈیکل کالجز کے ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر زرین، پروفیسر ڈاکٹر محسن علی چیمہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ردا اجمل خان، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ ناز، ڈاکٹر افضال راجپوت (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال نارروال)، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فراز نور اور نارروال میڈیکل کالج کے پرعزم منتظمین اور فیکلٹی ممبران کی انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے، کانفرنس کے اختتام پر انڈرگریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کو مزید مضبوط بنانے کے اجتماعی عزم کا عہد کرتے ہوئے کہا گیا کہ کانفرنس کے دوران پیش کی گئی سفارشات اور نکات کو مرتب کر کے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوایا جائے گا تاکہ صوبے اور ملک میں UGIMC کو بہتر اور معیاری بنانے میں مدد فراہم کی جا سکے