علاقائی خبریں

افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں: آصف باجوہ ایڈووکیٹ

ڈسکہ (نعیم مقصود) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت اور حوصلہ رکھتا ہے، اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو افواج پاکستان کے ساتھ پوری قوم ایسا جواب دیگی جو بھارتی مدتوں یاد رکھیں گے، پوری پاکستانی قوم سرزمین کے دفاع اور وقار کیلئے افواج پاکستان و دیگر سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے، افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کو بدنام کر نیکی مذموم کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں،عوام افواج پاکستان کے ساتھ لازوال رشتے کو کسی طور کمزور نہیں ہونے دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button