علاقائی خبریں

ریجنل ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال کمبوہ کا امتحانی مراکز کا وزٹ

آلہ آباد/ ٹھینگ موڑ ( نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال کمبوہ کا مختلف امتحانی مراکز کا وزٹ,وزٹ کے دوران طلبہ و طالبات سے گفتگو کے دوران انکے مسائل سننے کے بعد انکے حل کیلئے راہنمائی فرمائی ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال کمبوہ نے تحصیل چونیاں کے امتحانی مراکز کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران امتحانی مراکز کے عملہ اور طلبہ و طالبات سے بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیکر مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری فرمائیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اوپن یونیورسٹی نے بہار 2025ء کے داخلہ جات کنفرم کرنا شروع کر دیئے ہیں اور کتب کی ترسیل کا آغاز ہو چکا ہے۔ طالبعلم اپنی بکس کی وصولی کیلئے اپنے متعلقہ پوسٹ آفس سے رابطہ رکھیں ۔ محمد جاوید اقبال کمبوہ نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہار 2025ء کیلئے اسائنمنٹ بیجھنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تمام طلبہ و طالبات اپنی اسائنمنٹ بنانے کا عمل شروع کر دیں اور تمام طالبعلم 20.08.2025 سے پہلے اپنی اسائنمنٹ اپنے ٹیوٹرز کو لازمی بیجھ دیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد جاوید اقبال کمبوہ نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری بھی سنائی کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کو حکومت پاکستان کے لیب ٹاپ سکیم میں شامل کر لیا ہے ۔ لہذا تمام طالبعلم بروقت لیب ٹاپ سکیم میں لازمی اپلائی کریں اور حکومت پاکستان کی اس سکیم سے مستفید ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button