مانگا منڈی :شریف شہریوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایف آئی آرز نامنظور
مانگا منڈی (سید ناظم رضا سے) شریف شہریوں پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ایف آئی آرز نامنظور عوام سراپا احتجاج،ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر شریف شہریوں کو ریکارڈ یافتہ مجرم بنا دیا جاتا ہےجب مانگا منڈی میں ٹریفک پولیس کی تعیناتی ہوئی تھی تو مانگا منڈی کے لوگوں نے خیر مقدم کیا لیکن ٹریفک پولیس کے افسران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزیوں پر چالان کرنے کی بجائے شریف شہریوں پر مقدمات کا اندراج معمول بن گیا ہے جن شریف شہریوں نے زندگی بھر تھانہ نہیں دیکھا تھا ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزیوں پر انہی شریف شہریوں کو حوالات میں بند کر کے ان کی عزت نفس مجروح کرنا ٹریفک اہلکاروں نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ٹریفک پولیس کی طرف سے ایف آئی آرز پر شریف شہری تنگ آ گئے ہیں سماجی رہنماؤں ٹرانسپورٹرز ، تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سی ٹی او لاہور سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آرز میں ملوث کر کے ہمیں ریکارڈ یافتہ مجرم نا بنائیں قوانین کی معمولی خلاف ورزیوں پر مقدمات کے اندراج بند کئے جائیں ۔