لاہور: کرپشن، بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس، ڈاکٹرعثمان انور
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پنجاب پولیس میں فاسٹ ٹریک پروموشن کا عمل جاری،جس کے تسلسل میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 41 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونیوالے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان کے 21، بہاولپور 09، فیصل آباد 07 اور ڈی جی خان کے 04 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ حالیہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 46 خواتین سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی لاء اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری میں خواتین پولیس افسران و اہلکار بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے، افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ مکمل رکھیں کرپشن، بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس ہے آئی جی نے لاہور داتا دربار خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 6 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بہترین رویوں کے ساتھ شہریوں کی خدمت کریں۔پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کریں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔